ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری: مویشیوں کی غیر قانونی رفت روکنے کے لئے پولیس نے کی ہوائی فائرنگ۔ ملزمین فرار۔ گائیں اور کار کی گئی ضبط 

موڈبیدری: مویشیوں کی غیر قانونی رفت روکنے کے لئے پولیس نے کی ہوائی فائرنگ۔ ملزمین فرار۔ گائیں اور کار کی گئی ضبط 

Sun, 11 Oct 2020 14:00:23    S.O. News Service

موڈبیدری،11؍اکتوبر (ایس او نیوز) شیرتاڈی کے قریب مویشیوں کی  مبینہ غیر قانونی  رفت کو ناکام بنانے کے لئے پولیس نے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے بعد2 ملزمین   اپنی کار اور گائیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح کے وقت شیرتاڈی کے اودال میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک ایسی کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے اندر گائیں لے جائی جارہی تھیں۔ مگر کار میں موجودملزمین نے اپنی کار کو پولیس جیپ کے ساتھ ٹکرانے اور پولیس کو دھمکانے کی کوشش کی۔ پولیس انسپکٹردنیش نے اس کار کا پیچھا کیا اور ان کو روکنے کے لئے ہوا میں گولیاں چلادیں۔ اس سے گھبراکر ملزمین نے کار کوسڑک کے کنارے روکا اور موقع پر سے فرار ہوگئے۔اس کے بعدپولیس نے کار میں موجود  5 گائیں اور کار کو اپنی تحویل میں  لیتے ہوئے کیس درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: